جمعه 02/می/2025

یورپی پارلیمانی وفد کا دورہ فلسطین

منگل 25-ستمبر-2007

یورپی پارلیمانی وفد نے دورہ فلسطین کے بعد عالمی برادری سے فلسطین کا معاشی مقاطعہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق یورپ کے پارلیمانی وفد نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی کا دورہ کیا- دورے کے دوران پارلیمانی وفد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی سے ملاقاتیں کیں- یورپی وفد نے غزہ کی معاشی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ناکہ بندی سے غزہ میں بچوں، خواتین اور مریضوں کی حالت خراب تر ہوتی جارہی ہے- غزہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے کہا کہ غزہ کی معاشی حالت بگڑنے کے باعث غربت کی شرح ستر فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے- پارلیمانی وفد نے غزہ میں زیر تکمیل اقوام متحدہ اور اس کے مختلف منصوبوں کا بھی دورہ کیا- اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے مختلف منصوبوں کے کھٹائی میں پڑ جانے پر بھی وفد نے تشویش ظاہر کی-

مختصر لنک:

کاپی