جمعه 02/می/2025

اسیر فلسطینی پر یہودیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام

پیر 24-ستمبر-2007

اسرائیل کے داخلی انٹیلی جنس ادارے ’’شاباک‘‘ نے اسیر فلسطینی پر عمان میں یہودی سیاحوں پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے- ملزم کا تعلق مصر کی اخوان المسلمون سے بتایا جاتا ہے- شاباک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملزم جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے اپنے ایک دوست سے کلاشنکوف اور اس کی گولیاں خریدیں جس کا مقصد عمان میں یہودی سیاحوں پر حملہ تھا- وہ تربیت کے لیے اپنے دوست کے ہمراہ غرب اردن آنا چاہتا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی