اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری باز عزالدین لقسام بریگیڈ نے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی تنصیبات پر 65 راکٹ فائر کیے-بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہے اسرائیل زیر کنٹرول علاقے کرم ابوسالم میں موجود اسرائیلی فوج کیمپ پر دن میں چار مرتبہ گیارہ راکٹ فائر کیے گئے جس سے کیمپ میں آگ لگ گئی- اسی طرح’’ہاون‘‘ ماڈل کے چالیس میزائل کیسوفیم کے علاقے میں فائر کیے گئے جس میں اسرائیلی فوج کے پیدل دستوں کو نشانہ بنایاگیا -حملوں کے بعد اسرائیلی پیادہ فوج نے راستہ تبدیل کرلیا- مختلف حملوں میں غزہ کے نواح میں پندرہ راکٹ فائر کیے گئے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین کی جانب سے کیے گئے حملے اسرائیلی جارحیت کے خلاف انتقامی کارروائی کا حصہ ہیں- بیان میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر مزید حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے-
