فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے سیکورٹی محکمہ نے حماس کے حامیوں کی مغربی کنارے میں گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے – عینی گواہوں کا کہناہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی محکمہ نے طوباس اور نابلس شہروں سے حماس سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد گرفتار کرلئے –
نابلس میں حماس کے سیاسی راہنما پچپن سالہ زہیرالبادہ کو فلسطینی اتھارٹی کی ملیشیا نے گرفتار کرلیا، وہ کئی بیماریوں کا شکار بھی ہیں- لبادہ کے اہل خانہ کا کہناہے کہ لبادہ گردوں کی بیماری کا شکار ہیں اور ان کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ سیکورٹی ملیشیا کے تفتیشی دور کو برداشت کرسکیں-
حماس نے کئی بار محمود عباس کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے اس پیش کش کو مسترد کردیا ہے- جون کے آغاز سے اب تک سیکورٹی ملیشیا نے حماس سے تعلق رکھنے والے 500 کارکنان و سیاسی نمائندوں کو گرفتار کررکھا ہے-
