غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگران حکومت نے فتح کے شرپسند عناصر کی جانب سے صحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے-
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق فتح کے شرپسند عناصر نے غزہ کے مختلف اخبارات کے دفاتر میں گھس کر صحافیوں کو زدوکوب کیا اور اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو مختلف تقریبات کے موقع پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں- پریس بیان کے مطابق فتح عناصر نے فلسطینی وزارت اطلاعات کے دفتر پر بھی پتھرائو کیا اور دفتر سے باہر متعدد اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا- بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح ایک بار پھر غزہ میں بدامنی اور اشتعال پھیلانا چاہتی ہے-
غزہ میں صحافیوں کے دفاتر اور ان پر حملوں کے پس پردہ سلام فیاض اور اس کی غیر آئینی کابینہ کے ہاتھ ہے- نگران حکومت نے شر پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے تحت ایگزیکٹو فورسز کو شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے-