جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی میں معتکفین پر حملہ

اتوار 30-ستمبر-2007

اسرائیلی فوج نے قبلہ اول میں اعتکاف کے لیے آنے والوں پر حملہ کر انہیں اعتکاف سے روک دیا- مسجد اقصی کی تعمیر و مرمت کے ذمہ دار ادارے ’’اقصی فائونڈیشن‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قابض فوج اس وقت مسجد اقصی میں داخل ہوئی جب ہزاروں افراد نماز تراویح میں مصروف تھے-
 نماز تراویح میں ایک بڑی تعداد اعتکاف کی نیت سے مسجد اقصی آئی ہوئی تھی- بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے نمازیوں اور معتکفین کو زدوکوب کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور انہیں مسجد سے نکال دیا گیا- واقعہ کے بعد نمازیوں نے اسرائیلی حکام کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے ساتھ سخت ہاتھا پائی کے بعد دوبارہ مسجد اقصی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے رمضان المبارک کی آمد پر مسجد اقصی کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے- نمازیوں کو رات کو مسجد اقصی میں ٹھہرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے- دوسری جانب اقصی فائونڈیشن نے ہر صورت میں اعتکاف کرنے بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی