فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو بدنام کرنے کے لیے ایک فلم تیار کی ہے جس میں حماس اراکین کو درندہ صفت اہلکاروں کے طور پر پیش کیا گیا ہے- اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اخبار کے رپورٹر سے رابطہ کر کے وہ فلم انہیں پیش کی، اور اس فلم کے نشر کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق حماس کو بدنام کرنے والی فلم میں حماس اراکین کو عراق میں مزاحمت کاروں کے روپ میں دکھایا گیا ہے- فرضی تیار کی گئی فلم میں حماس کے نقاب پوشوں کو بے گناہ افراد کو ذبح کرتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے- فلسطینی انٹیلی جنس نے فون پر اخبار کو بتایا کہ یہ فلم حقیقی ہے اور عینی شاہدین نے بھی حماس کو اس فلم میں پیش کردہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے- اخبار نے بھی فلم کو فرضی اور غیر حقیقی قرار دیا ہے-