اسرائیل نے جنگی محاذوں پر کسی قسم کی پیش رفت کے مقابلے کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے- امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ اسٹرٹیجک ٹیم گزشتہ دس دنوں سے اس حوالے سے تبادلہ خیال کررہی تھی- باخبر ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگ چھڑنے کے امکانات ہیں- تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان ملاقاتیں اور تبادلہ خیالات جاری ہیں- اس کے ساتھ واشنگٹن عرب ممالک کے ساتھ خفیہ روابط کر رہاہے کیونکہ آنے والی کسی جنگ میں عرب ممالک کا کردار ہوگا-
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور حزب اختلاف کے سربراہ بنیامین نتین یاہو کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں- جس سے اس بات کی طرف اشارہ ملتاہے کہ آنے والے وقت میں علاقے میں خطرناک پیش رفت ممکن ہے-
