اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رملے جیل میں قید رکن کی قید تنہائی میں ایک ماہ اضافہ کردیا ہے- الخلیل شہر سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن محمد جمال النطشے جنہیں 2001ء میں گرفتار کیاگیاتھا اور ساڑھے آٹھ برس کی سزا دی گئی تھی، وہ گزشتہ دو برسوں سے قید تنہائی میں ہیں، گزشتہ برس وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن جیل سے منتخب ہوئے تھے-
فلسطینی اسیران اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی نفحا سوسائٹی نے تشدد مخالف، قانونی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ رملے جیل میں قید تنہائی بھگتنے والے دو ارکان کی حالت بہتر بنائیں- علاوہ ازیں اسرائیلی فوجی دستوں نے مغربی کنارے سے نوشہری گرفتار کرلئے- عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ ، قلقیلیلہ اور جنین سے فلسطینی گرفتار کئے-
