جنید جیل میں ، فلسطینی اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل کے ہاتھوں تشدد کا شکار بننے والے حماس کے رکن کو رفیدیہ ہسپتال میں داخل کرادیا گیاہے- گواہوں کاکہناہے کہ 31 سالہ راسم الخطاب جسے اسرائیلی انتظامیہ نے چند سال قبل غزہ کی پٹی سے نکال باہر کیاتھا-
راسم الخطاب کے جسم پر زخموں کے نشان تھے- یہاں تک کہ اس سے بولنا اور بات کرنا بھی مشکل تھا- فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی عملے کے لوگوں نے ہسپتال کو محاصرے میں لے لیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی اس سے ملنے نہیں دیاگیا- حماس کے کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے- جنید جیل سے دو فلسطینی راہنماؤں اسماعیل عبدالکریم اور عبدالحکیم قدہ کو بھی تشدد کے بعد رفیدیہ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے-
