اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فوجی کارروائی میں تاخیر اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو غزہ پر کسی بڑے آپریشن میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے اس سے حماس مزید مضبوط اور اسرائیل کے لیے ناقابل شکست ہوتی جارہی ہے-
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں آپریشن کی کامیابی کوئی آسان معاملہ نہیں- حماس کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے اسرائیل کو ہر پہلو سے تیاری کرنا ہوگی- باراک نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حماس راکٹوں کی تیاری اور ان کے حملوں کی تیاری میں تیزی لارہی ہے- اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیار کردہ میزائلوں کا سدباب کرنا ہوگا- اگر یہ بروقت نہ کیا گیا تو اسرائیل کو درپیش دن بدن مشکلات میں اضافہ ہونا ناگزیر امر ہے-