غرب اردن میں قائم فتح کی غیر آئینی حکومت کے وزیر اعظم سلام فیاض نے غیر ملکی امدادی اداروں کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو وصول کرنے انکار کردیا-
تفصیلات کے مطابق سرحدی گزرگاہ کرم ابو سالم کے ذریعے فلسطین پہنچائی گئی چار ہزار پانچ سو ٹن غذائی مصنوعات کے ٹرکوں کو اس لیے داخل ہونے سے روک دیا گیا کہ وہ غزہ کے شہریوں کے لیے بھیجے گئے تھے دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے سلام فیاض کے اس اقدام کو دشمنانہ اور غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے- حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں گیا ہے کہ سلام فیاض نے غذائی امداد وصول نہ کرکے فلسطین دشمنی کا ثبوت دیا- سلام فیاض کے اس اقدام کا مقصد غزہ کے شہریوں کی زندگی اجیرن کرنے اور معاشی ناکہ بندی کے بحران کو مزید طول دینا ہے-
واضح رہے کہ اس سے قبل مصر سے آنے والی تین سو ٹن چینی بھی روک لی گئی تھی- بعد میں مصری حکومت کی جانب سے مداخلت کرنے پر یہ چینی وصول کی گئی-