غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگران حکومت نے وزارت داخلہ کے ماتحت ایگزیکٹو فورسز کو مقامی پولیس میں مدغم کرلیا ہے- وزارت داخلہ کے ترجمان ایھاب غصین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت طویل عرصے سے ان دونوں اداروں کے افراد کو ایک تنظیمی ڈھانچے میں لانے کے لیے کام کررہی تھی- اب ایگزیکٹو فورسز کو پولیس میں مکمل طور پر مدغم کردیا گیا ہے-
ایگزیکٹو فورسز کے پولیس میں ادغام کے بعد کرنل توفیق جبر کو اس کا چیف مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرنل جمال عبد اللہ کو غزہ کے جنوبی ڈویژن کے لیے پولیس کا ڈپٹی چیف تعینات کیا گیا ہے- ترجمان نے کہا کہ ایگزیکٹو فورسز کے پولیس میں ادغام کا مقصد غزہ میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقین بنا نا ہے- دونوں اداروں کے اشتراک سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف کارروائی میں آسانی پیدا ہوگی-