اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے اپیل کی ہے کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے منعقد کی جانے والی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کریں- انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے درمیان جو اختلاف موجود ہے اس کی روشنی میں کانفرنس میں شرکت کرنا نقصان دہ ثابت ہوگا-
عزت الرشق نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس کانفرنس میں عرب ریاستوں کو نہ شامل کیا جائے کیونکہ اس کانفرنس سے ان کو فائدہ ہوگا جو اس کا انعقاد کررہے ہیں- حماس اپنے عرب اور عالمی دوستوں سے الگ تھلگ ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ مصر نے دو روز قبل درجنوں فلسطینیوں کو رفح سے غزہ میں آنے کی اجازت دی تھی – انہوں نے کہا کہ کئی یورپی اور مغربی ممالک کہہ چکے ہیں کہ حماس کو تنہا نہ چھوڑا جائے-
