جمعه 02/می/2025

یہودی آباد کاروں نے مذہبی تہوار کے موقع پر بیسیوں درخت اکھاڑ دیے

جمعرات 4-اکتوبر-2007

یہودی آبادکاروں نے مذہبی تہوار منانے کی خاطر فلسطینیوں کے بیسیوں درخت اکھاڑ دیے- سینکڑوں یہودی آباد کار نابلس کے قریب خالی کی گئی ’’حومش‘‘ بستی پہنچے اور ’’عید العرش ‘‘ نامی تہوار کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کیں- برقہ گاؤں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ یہودیوں نے پانی کے کھالے اور کسانوں کے استعمال کے لیے بنائے گئے کمرے تباہ کردیے-
بادام کے بیسیوں درخت اکھاڑ دیے- نابلس کے زرعی ریلیف کے کوآرڈینیٹر ضرار ابو عمر کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کسانوں اپنی کوزمینوں پر جانے سے روکنے سے اشارے مل رہے ہیں کہ یہودی دوبارہ حومش بستی میں لوٹ کر آنا چاہتے ہیں- حومش بستی برقہ گاؤں کی زمین پر قائم کی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی