اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کر کے ایک کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا- عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کا ایک دستہ بلڈوزروں اور جیپوں کے ساتھ خان یونس کے کھیتوں میں داخل ہوا ار کھڑی فصلوں کو مسمار کرتے ہوئے وہاں کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کی-
کھیتوں میں چاول کی تیار فصلوں پر بلڈوزر چڑھا دیے گئے اس کے علاوہ ایک بڑے رقبے پر کاشت شدہ فصلوں کا بھی صفایا کردیا گیا- واقعے کے بعد اسرائیل فوج واپس چلی گئی جبکہ شہریوں نے قابض فوج کے اقدام پر سخت احتجاج کیا-
