اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے یہودی آبادیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے- القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز فجر کے وقت ’’صوفا‘‘ کراسنگ کے گرد واقع یہودی آبادیوں پر چار اور القرارہ میں داخل ہوتے ہوئے اسرائیلی پیادہ فوجیوں پر تین ھاون راکٹ داغے گئے-
بیان کے مطابق یہ کارروائی غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے- دشمن پر غزہ کی پٹی سے حملے جاری رہیں گے- مناسب وقت آنے پر اسرائیلی جرائم کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ دشمن کو اس کی توقع نہ ہوگی-