چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی میں دو فلسطینی جاں بحق

جمعرات 4-اکتوبر-2007

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں سے قسام بریگیڈ کا ایک رکن اور ایک شہری بدھ کے روز جاں بحق ہوگئے- طبی ذرائع کے مطابق اکیس سالہ سعید عاموری اس وقت جاں بحق ہوا جب اسرائیلی فوج نے خان یونس کے جنوب مشرق میں واقع صتوفہ کراسنگ کے نز دیک فخاری علاقے پر میزائل پھینکا- یہ میزائل عاموری کے سر پر آن گرا، اس کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی-
اسرائیلی قابض فوج نے بعد ازاں فخاری علاقے کا محاصرہ کرلیا اور یہاں کی زرعی اراضی کو تلف کرنا شروع کردیا جن میں فصلیں بوئی گئی تھیں- علاوہ ازیں قسام بریگیڈ کا ایک اور مجاہد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی میزائل حملے سے جاں بحق ہوگیا- شمالی غزہ میں ابو علی مصطفی بریگیڈ کے ارکان پر بھی اسرائیل نے میزائل گرائے- لیکن نشانہ ٹھکانے پر نہ لگا اور مجاہدین بچ گئے-
الخلیل کے پرانے شہر میں دو فلسطینی اور ایک فلسطینی عورت اسرائیلی فوجیوں کی بلاامتیاز فائرنگ سے اس وقت زخمی ہوگئے کہ جب اسرائیلی فوجیوں نے ایک بجے کو پلاسٹک گن سے کھیلتے ہوئے پایا اور انہوں نے علاقے میں فائرنگ کردی-

مختصر لنک:

کاپی