جمعه 02/می/2025

اسرائیلی عہدیدار کی فلسطینی پولیس چیف سے ملاقات

جمعہ 5-اکتوبر-2007

اسرائیل نے سکیورٹی فورسز سے سکیورٹی کے سلسلے میں تعاون کے حصول کے لیے فلسطینی سکیورٹی حکام سے رابطے تیز کردیے ہیں- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر  آفی دیختر نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس چیف سے ملاقات کی –
غرب اردن میں ہونے والی اس خفیہ ملاقات کا مقصد فلسطینی پولیس اور اسرائیلی پولیس کے درمیان سکیورٹی کے لیے تعاون حاصل کرنا ہے-رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور حکام فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ کی روک تھام میں کئی طرح کے مسائل کاشکار ہے-ان مسائل سے عہدہ بر  ہونے کے لیے انہیں فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون درکار ہے- واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا یقین دلا چکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی