جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں تین شہری شدید زخمی

جمعہ 5-اکتوبر-2007

غزہ کے نواحے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ’’سرایا القدس‘‘ کے مجاہدین پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں دو عام شہریوں سمیت تین افرادزخمی ہو گئے-تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوب میں اسرائیلی جاسوس طیاروں نے ایک کار پر میزائل حملہ کیا-
 حملے میں ایک مجاہدا ور دوعام شہری زخمی ہوگئے- زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- دوسر ی جانب سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مجاہدین کے ٹارگٹ کلنگ کے لیے کئی میزائل فائر کیے- کئی میزائل غیر  آباد علاقے میں گرے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا- انہوں نے بتایا کہ قابض فوج کئی بار ان کے ایک رکن کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کرنے کے لیے حملے کر چکی ہے تاہم وہ اسرائیلی فوج کے ہر حملے میں محفوظ رہے ہیں- اس سے قبل ان کے گھر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھے- حملے میں گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا-

مختصر لنک:

کاپی