اسرائیلی فوج میں جبری بھرتی کی گئی تیس خواتین فوجی کیمپ سے فرار ہو گئیں- تفصیلات کے مطابق غزہ کے قریب واقع’’زکیم‘‘ فوجی کیمپ میں تعینات خواتین اپنا اسلحہ اور دیگر سازوسامان وہیں چھوڑ کر غائب ہوگئی ہیں-خواتین اہلکاروں کی گم شدگی کے بعد اسرائیلی فوج میں سخت تشویش پائی جارہی ہے-
دوسری جانب فرار ہونے والی خواتین کے خطوط بھی ملے ہیں جن میں انہوں نے حکام بالا کو اپنی فوجی خدمات ترک کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے- فرار ہونے والی خواتین کی تلاش شروع کردی گئی ہے- واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مجاہدین نے اسی کیمپ پر حملہ کر کے ستر سے زائد یہودی فوجیوں کو زخمی کردیا تھا-