جمعه 02/می/2025

اولمرٹ عباس مذاکرات مایوسیاں پھیلارہے ہیں، بش کانفرنس محض بیان بازی تک ہوگی

ہفتہ 6-اکتوبر-2007

تنظیم آزادی فلسطین کے جنرل سیکرٹری فاروق قدومی نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان جاری بات چیت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے- برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے شائع ہونے والے ’’القدس العربی‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عباس اولمرٹ مذاکرات کے پنجہ خیز ہونے کی کوئی امید نہیں-
نومبر میں امریکی صدر بش کی جانب سے بلائی گئی امن کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس محض ایک ڈھونگ ہے- اس کانفرنس کے ذریعے امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے- یہ کانفرنس صرف بیانات کے اجراء تک محدود ہوگی- انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی قیادت اسرائیل پر مسائل کے حل کے لیے دبائو نہیں ڈال سکتی اور نہ ہی اسرائیل فلسطین کے بنیادی حقوق کی فراہمی پر سنجیدگی سے کوئی بات چیت کے لیے تیار ہے- ایک سوال کے جواب میں فاروق قدومی نے کہا کہ وہ اس متنازعہ بش کانفرنس میں شرکت کا قطعی حامی نہیں- فلسطینی قیادت کو بھی کانفرنس سے زیادہ اجلاس وابستہ نہیں رکھنی چاہئیں کیونکہ کانفرنس خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے کوئی ٹھوس کردار ادا نہیں کرے گی بلکہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے منعقد کی جارہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی