جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فتح کے شرپسندوں کے حملے

ہفتہ 6-اکتوبر-2007

غزہ اور غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائی کے لیے اسرائیلی فوج فتح کے شرپسند عناصر کو استعمال کررہی ہے- ذرائع کے مطابق خان یونس کے علاقے میں فتح کے ایک نئے عسکری ونگ ’’پیپلز فورسز‘‘ کے ایک رکن نے جلال احمد نے حماس کے ایک راہنماء کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا- حملے میں مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- حملہ آور فرار ہو کر اسرائیلی فوج کے پاس چلا گیا اور اسرائیلی فوج نے اسے تحفظ فراہم کیا- حملے میں استعمال ہونے والے بم اقصی بریگیڈ کے تیار کردہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے-
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مجاہدین کے خلاف اسرائیلی فوج کی نئی حکمت عملی پر تشویش ظاہر کی ہے- اس سے اسرائیل اور فتح کے شرپسندوں کے باہمی تعاون کا واضح ثبوت ملتا ہے- حماس نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسی طرح کے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے-

مختصر لنک:

کاپی