فلسطینی عسکری تنظیم ’’ناصر صلاح الدین بریگیڈ‘‘ نے غزہ کے قریب واقع یہودی کالونی ’’سدیروٹ‘‘ پر دو راکٹ حملے کیے- تفصیلات کے مطابق میزائل گرنے کے بعد خطرے کے سائرن بچنے کی آوازیں آتی رہیں حملے میں متعدد یہودی ہلاک اور زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا ہے-
بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سدیروٹ‘‘ پر تازہ حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں- دوسری جانب اسرائیلی فوج بھی مجاہدین کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کی خبروں کی تصدیق کی ہے تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی-
