جمعه 02/می/2025

محمود عباس کے ساتھ معاہدہ طے پانا بعید از امکان ہے

منگل 9-اکتوبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پانا بعید ازامکان ہے- انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ وہ قیام امن کے عمل میں ایک قدم آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں لیکن امن کانفرنس کے لیے امریکی دعوت کے باوجود کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں ہے-
انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ کانفرنس میں کسی نہ کسی موضوع پر بات چیت ہوگی اور بات چیت کرنا اچھی بات ہے- حزب اختلاف کی پارٹی لیکوڈ کے راہنماء اور سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے اولمرٹ کی تقریر کے بعد پارلیمنٹ میں کہا کہ مغربی کنارے سے جیسے ہی اسرائیلی فوج نکلے گی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) داخل ہو جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی