جمعه 02/می/2025

فلسطینی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے زیتون کے تیل کی درآمد پر پابندی

منگل 9-اکتوبر-2007

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کے وزیر زراعت محمد رمضان آغا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت زیتون کے تیل کی درآمد پر پابندی کے فیصلے پر سخت سے عمل کرے گی- زیتون کے تیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ فلسطینی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے- محمد رمضان آغا نے تاجروں اور کسانوں سے کہا کہ وہ زیتون کے تیل کی درآمد نہ کرنے کے فیصلے پر عمل کریں- حکومت کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی-
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے ایک وطن ہیں- مغربی کنارے سے غزہ کی پٹی زیتون کا تیل لانا ایک ہی ملک کے اندر تجارت ہے- انہوں نے تاجروں کو متنبہ کیا کہ ملاوٹ سے باز رہیں اور فلسطینی زیتون کے تیل کی کوالٹی صفائی اور شہرت کی حفاظت کریں-

مختصر لنک:

کاپی