فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن اوراسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کے راہنماء مشیر المصری نے مصری حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے ایک اور گروپ کو رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ کی پٹی بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے-
انہوں نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ رفح ٹرمینل کو کھلا رکھنے کے لیے دبائو ڈالیں- مصری حکومت نے رفح ٹرمینل کو رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے کہنے پر بند کیا تھا تاکہ حماس پر دبائو ڈالا جاسکے جس نے غزہ کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے-
حماس نے مصری حکومت سے اپیل کی تھی کہ عالم عرب کا ایک بڑا ملک ہونے اور مسئلہ فلسطین میں اہم کردار ادا کرنے کے سبب رفح ٹرمینل کو کھلوانے میں اپنا کردار ادا کرے- جون 2007ء سے سرحد کے دوسری جانب پھنسے ہوئے تیس فلسطینی رفح ٹرمینل سے غزہ میں داخل ہوئے اگرچہ محمود عباس اور سلام فیاض کی بھرپور کوشش رہی کہ یہ ٹرمینل نہ کھل سکے-
چند روز قبل 87 فلسطینی شہریوں کا قافلہ بھی غزہ میں رفح ٹرمینل سے داخل ہوا تھا ان میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن فراج الغول اور المصری بھی شامل تھے- مشیر المصری نے رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے کہ رفح ٹرمینل حماس کی طرف سے القاعدہ کے مبینہ ارکان کی مصری حکام کو حوالگی کے بعد کھولا گیا ہے-