ایک فلسطینی نوجوان نے سنگاپور ایئر لائن کی پرواز ایس کیو119کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کرملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور سے سنگاپور زندہ سلامت سفر کر کے دنیا بھر کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا-
سٹریٹس ٹائم اخبار کے مطابق ستائیس سالہ اسامہ آ ر ایس شبلاک پرواز کی لینڈنگ پر جہاز کے پہئے کھلنے کے بعد زمین پر آ گرا جس سے سنگاپور کے سانجی ہوائی اڈے پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں حراست میں لے لیا-
متعلقہ ایویشن حکام نے اس واقعے کودنیا کا ایک عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرواز کی حتمی بلندی پر فضا میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے‘ ایسی حالت میں فلسطینی نوجوان کا پچپن منٹ کی پرواز میں زندہ رہنا ایک معجزے سے کم نہیں- ائرپورٹ حکام نے اسامہ کو پولیس کے حوالے کر تفتیش شروع کر دی ہے کہ وہ کسطرح لینڈنگ گیئر کے منہ میں خالی سوراخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا-
