جمعه 02/می/2025

غزہ میں وزارت داخلہ میں بم دھما کے عباس حکومت نے بھاری معاوضہ دیکرکرائے

اتوار 14-اکتوبر-2007

 مقبوضہ فلسطین میں اسماعیل ھنیہ کی قائمقام حکومت میں وزارت داخلہ کے ترجمان انجینئر ایھاب غصین نے رام اللہ میں مقیم فتح کی قیادت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں امن و امان خراب کرنے کی شر انگیر کوششوں کے باوجود غزہ میں سیکورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے-
مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انجینئر ایھاب غصین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ان شرپسند اور فسادی عناصر پر قانون کے مطابق قابو پا کر ان کے تنظیمی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش جاری رکھے گی کیونکہ طاقت کا بے جا استعمال کرکے ہم اپنے عوام  کو کسی مشکل میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے- انہوں نے کہا ہم نے الشاطی کیمپ سے تعلق رکھنے والے مجاہد ابو المعطر کے قتل میں ملوث افراد کے علاوہ خانیونس میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کرنے والوں کو بھی حراست میں لیا ہے- اسی طرح وزارت داخلہ کو غزہ میں گزشتہ دنوں بم دھماکوں میں ملوث افرادکے بارے میں بھی اہم معلومات ملی ہیں جن سے مجرموں تک پہنچنے میں مدد ملے گی-
انجینئر ایھاب غصین نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزموں نے رام اللہ میں قائم محمود عباس حکومت کےاہم عہدیداروں کے ایماء پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے‘ جس کا انہیں خطیر معاوضہ دیا گیا- انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشاف کی توقع ہے-

مختصر لنک:

کاپی