سابق فلسطینی وزیرعلاء الدین اعرج نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی چھوڑنے کے لئے اسرائیل کو درخواست دی ہے-
علاء الدین اعرج نے ’’القدس نیٹ ‘‘کو بیان میں کہاہے کہ انہوں نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی چھوڑنے اور اردن یا مغربی کنارے منتقل ہونے کی کوئی درخواست نہیں دی – وہ غزہ کی پٹی میں رہیں گے- فتح تحریک کی ہم خیال بعض ویب سائٹوں نے گزشتہ روز خبر جاری کی تھی کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے معاشی امور کے مشیر اور سابق فلسطینی وزیر علاء الدین اعرج نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ غزہ کی پٹی چھوڑنے اور مغربی کنارے میں منتقل ہونے کی اسرائیل کو درخواست دی ہے- کیونکہ غزہ کی پٹی میں معاشی حالات بد ترہوگئے ہیں اور وہاں زندگی بسر کرنا نہایت مشکل ہوگئی ہے- خبر جاری کرنے والی ویب سائٹوں کے مطابق درخواست رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار کی وساطت سے اسرائیلی حکومت تک پہنچائی گئی ہے –