کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں سرحدی پٹی کے قریب فلسطینیوں کے مکانات کو بھاری مشین گنوں کے فائر اور آنسو گیس کے کنستروں سے نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے بیت حانون کے مشرق میں واقع علاقے "النعایمہ” میں فلسطینیوں کے گھروں پر گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قابض اسرائیلی فوج جو کہ شمالی غزہ کی پٹی میں سرحدی پٹی کے ساتھ متمرکز ہےجان بوجھ کر ایک اشتعال انگیز اقدامات کرتی اور معصوم فلسطینیوں کے گھروں پر آئے روز حملے کرتی رہتی ہے۔