فلسطینی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر برائے دفاعی امور مبارک علی الحسنات کو اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کلنگ حملے شہید کردیا- تفصیلات کے مطابق 37 سالہ الحسنات غزہ کے وسط میں اپنی کار میں سوار گھر جارہے تھے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیارے ’’میسٹوبچی‘‘ سے ایک میزائل ان کی کار پر داغا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر دم توڑ گئے- عہدیدار فلسطین کی عسکری تنظیم ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے بھی اہم راہنما تھے-
واقع کے بعد فلسطینی نگران وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا- مبارک حسنات تین بچوں کے والد تھے اور اسرائیل کے مطلوب افراد میں شمار کیے جاتے تھے-
