برطانیہ کی حزب مخالف کنزر ویٹو پارٹی کی کمیٹی نے برطانیہ کے اسرائیل سے تعلقات پر تنقید کی ہے- کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت اسرائیل کو جو غیر محدود تعاون پیش کررہی ہے وہ برطانیہ کے مفاد میں نہیں ہے- اسرائیل کو غیر محدود تعاون سے برطانیہ کے مسلمانوں سمیت تمام عالم اسلام سے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے-
لندن سے شائع ہونے والے اخبار کے مطابق کنزر ویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون کے کہنے پر تشکیل دیئے جانے والے ’’اسلامک کلب‘‘ برطانوی سکول میں تاریخ کی کتابوں کو تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے- کمیٹی نے تاریخ کی کتابوں کے نصاب میں ان گراں قدر خدمات کو تسلیم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو اسلام مغربی تہذیب و تمدن کے ترقی میں پیش کی ہیں- رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاملات میں دربدر دھکے کھانے والے فلسطینیوں کی مشکلات کو نظر میں رکھا جانا چاہیے- ہوسکتا ہے کہ اسرائیل کے وجود کے باعث ایران کے پاس ایٹمی اسلحہ رکھنے کی جائز وجوہات ہوں- رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی یا امریکی فوجی حملے میں لندن کا شریک ہونا برطانیہ کے حفاظتی مفادات کے لیے طویل مدت تک نقصان دہ ہوگا-