پنج شنبه 01/می/2025

ہالینڈ اسرائیل کو فضائی دفاعی سسٹم فروخت کرے گا

جمعرات 25-اکتوبر-2007

ہالینڈ اسرائیل کو فضائی دفاعی سسٹم فروخت کرے گا- ہالینڈ کے وزیر خارجہ ماکسیم فیرھاجن نے کہا ہے کہ فضائی دفاع کے لیے مختص سسٹم ھاک کے بعض پارٹس کی فروخت کے حوالے سے ان کی اسرائیل سے بات چیت آگے بڑھی ہے-
 ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام کے بعض پارٹس کی فروخت اسلحہ کی تجارت کی طرح نہیں ہے- انہوں نے واضح کیا کہ ھاک سسٹم کا استعمال اسرائیل فلسطینی تنازعے یا فلسطینی عوام کے خلاف ممکن نہیں ہوگا- ھاک سسٹم کی فروخت کا پرمٹ نومبر میں معاہدے پر دستخط کے بعد جاری کیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی