پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی آرمی چیف کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

جمعرات 25-اکتوبر-2007

اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف گابی اشکنازی نے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے-
 عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نابلس اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی افواج اپنے دفاع اور مجاہدین کی گرفتاریوں کے دوران فلسطینی شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے رہے ہیں- رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال پر ایک اعلی فوجی افسر کرنل یائرگولان کو سخت سرزنش کی اور انہیں آئندہ ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی- انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج سے مزاحمت کاروں سے نمٹتے ہوئے ایسی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں- جن سے معصوم شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے-

مختصر لنک:

کاپی