شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں قتل وغارت گری کا 326 واں روز، فلسطینی نسل کشی جاری

منگل 27-اگست-2024

غاصب صیہونی فوجنے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہمجاری رکھی ہوئی ہے۔ آج27 اگستمنگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 326 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سےمزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

  ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اورتوپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میںگھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جسمیں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

 

وزارت صحت کی طرفسے پریس کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  گذشتہ برس سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کیپٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ کے شہداء کی تعداد بڑھ کر 40476 شہید ہوگئی ہے جب کہ 93647زخمی ہوئے ہیں۔

 

سول ڈیفنس نےبتایاکہ غزہ کے جنوبی علاقے الزیتون میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہیدہوگئے۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلح کیمپ کے ابو عریف کے علاقے میں بشیر خاندان سے تعلق رکھنے والے ایکگھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری بھی شہید ہوگئے۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں المصدر قصبے پر بمباری میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں ایک خاتون شہیداور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

رفح پر بمباری کےنتیجے میں ایک فلسطینی ابراہیم حسن ابو الظہیرشہید ہوگئے۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلاح کے داخلی راستے پر قابض فوج کے حملے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے۔

 

خان یونس میںالنسماوی کے اطراف میں ابو زیادہ خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میںآج صبح چار شہری شہید ہوگئے۔

 

آج منگل کی صبحکے وقت قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے شمال مغرب میں رہائشیعمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

قابض فوج کے توپخانےنے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے خان یونس میں الکتیبہ کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی