پنج شنبه 01/می/2025

لبنانی حدود پر اسرائیل کی غیر اعلانیہ فوجی مشقیں

اتوار 11-نومبر-2007

لبنانی سرحد کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی افواج کی غیر اعلانیہ فوجی مشقیں جاری ہیں- سرحدی پٹی کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے تک اسرائیلی توپخانے اور ہوائی جنگی جہاز مسلسل پروازوں میں مصروف ہیں- عینی شاہدین کے مطابق سرحدی پٹی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر مئیرکافا ٹینک بھی مشقوں میں حصے لیتے ہوئے دیکھے گئے ہیں-
 یہ مشقیں ایک ہفتے سے جاری ہیں- دوسری جانب لبنان میں ان غیر اعلانیہ مشقوں کو تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے- لبنانی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں ان مشقوں کو لبنان کے لیے ایک دھمکی قرار دیا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی