جمعه 02/می/2025

آزاد فلسطینی ریاست کے لئے ضروری اقدامات مزاحمت کے خاتمے سے مشروط ہیں

بدھ 21-نومبر-2007

اسرائیلی وزیرخارجہ تسیبی لیفنی نے فلسطینی اتھارٹی کی نقشہ راہ پر عمل کرنے کی اہلیت پر شک کا اظہار کیا ہے- انہوں نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کو نقشہ راہ کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکلات کا سامنا ہوگا- نقشہ راہ میں مزاحمت کا خاتمہ شامل ہے جو فلسطینی اتھارٹی کے لیے ممکن نہیں ہے کیونکہ غزہ کی پٹی پر اس کا کنٹرول نہیں ہے اور مغربی کنارے میں بھی بہت مشکلات ہیں-
تسیبی لیفنی نے مزید کہا کہ ہم نقشہ راہ کے پہلے مرحلے کی تنفیذ کے ہمراہ مذاکرات شروع کریں گے-  آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اسرائیل کی طرف سے ضروری اقدامات نقشہ راہ پر مکمل عمل سے مشروط ہیں جس میں مزاحمت کا خاتمہ بھی شامل ہے-

مختصر لنک:

کاپی