اسرائیل مشرق وسطی امن کانفرنس سے فارغ ہو کر غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کرے گا- اسرائیلی ٹی وی کے فوجی نامہ نگار الون بن ڈیوڈ کے مطابق صہیونیوں میں یہ احساس بڑھ گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے –
ایک اعلی فوجی عہدیدار نے خطرے کا اظہار کیا ہے کہ امن کانفرنس کے انعقاد سے قبل فلسطینی تنظیم سرنگ کھود کر اسرائیل کے فوجیوں کو اغوا نہ کرلے- اس نے مزید کہاکہ یہودی آبادیوں کے خلاف میزائل حملوں کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ اسرائیلی افواج میزائل حملے کئے جانے کی جگہوں تک پہنچ جائے- فوجی نامہ نگار کے مطابق فلسطینی گروپ بھی غزہ پر کسی بھی اسرائیلی حملے کے لئے تیار ہیں- انہوں نے غزہ کی سرحدوں پر کمین گاہیں تیار کرلی ہیں-