اقوام متحدہ کے بحالی وتعمیرات کے ادارے ’’انروا ‘‘ کی کمشنر جنرل کیرن ابو زید نے عوامی مزاحمت مخالف کمیٹیوں کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کمیٹی کی درخواست عالمی برادری تک پہنچانے میں مدد کریں گی، اس وفد کی سربراہی رکن قانون ساز کونسل جمال الخدری کررہے تھے- انہوں نے وعدہ کیا کہ غزہ کی پٹی پر عائد پابندی کامسئلہ بیلجیم کی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گی- نیز اگلے مہینے میں پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں بھی اس مسئلے کو اٹھائیں گی اور دیگر بیرونی اداروں سے بھی اس سلسلے میں بات کریں گی-
الخدری نے ملاقات کے دوران کیرن ابو زیدکو بتایا کہ ان کی کمیٹی کس طرح کام کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ کمیٹیوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اقتصادی محاصرہ ختم ہو اور غزہ کے رہنے والے باشندوں کی آزمائش کا خاتمہ ہو- انہوں نے کہاکہ اقتصادی اور ثقافتی شعبے کا نقصان 10 کروڑ ڈالر سے بڑ ھ چکاہے – خدری نے مزید کہاکہ پینتیس سو فیکٹریاں اور کارخانے بند ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار مزدورروزگار سے محروم ہوچکے ہیں-
