فلسطین پر مسلط اسرائیلی ناکہ بندی سے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے- فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران علاج نہ ہونے کی وجہ سے بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں- ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی اور علاج معالجے کے فقدان کے باعث پینتیس سالہ منی فائز نوفل شہید ہو گئی- وہ کینسر کے عارضے میں مبتلاتھی
ڈاکٹروں نے اس کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی، اہل خانہ نے کئی بار صہیونی حکام سے منی کے علاج کے لیے اسے باہر لے جانے کی درخواست کی- اسرائیلی حکام نے یہ درخواست مسترد کر دی- چنانچہ غزہ میں علاج نہ ہونے کے باعث خاتون زیادہ دیر بغیر ادویات اور علاج کے زندہ نہ رہ سکی- مرحومہ ایک شیر خوار بچی سمیت چار بچوں کی ماں تھیں- گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں صحت کے شعبہ بد ترین بحران کا شکار ہے- باہر سے ادویات کی آمد بند ہو چکی ہے جبکہ غزہ کے ہسپتالوں میں موجود ادویات نہ صرف ناکافی ہیں بلکہ کئی مہلک امراض کے لیے سرے سے ادویات موجود نہیں- بیشتر مریض بغیر دوائی کے واپس گھروں کو جانے پر مجبور ہیں-