اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے رکن ڈاکٹر یحیی موسی نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس فلسطینی قوم کے مستقبل کاسودا کرنے جارہے ہیں- فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ان کے مستقبل کو اندھیری غار میں دھکیلا جارہا ہے-
غزہ میں اناپولیس کانفرنس کے خلاف عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر موسی نے کہا کہ اگر صدر عباس نے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو پس پشت ڈال کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت کی تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہوگی- فلسطینی قوم انہیں اس غلطی پر قطعا ًمعاف نہیں کریں گے- انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں ہونے والی امن کانفرنس صرف اسرائیل اور امریکہ کے ذاتی مفادمیں ہے، اور یہ کانفرنس فلسطینی عوام کے حقوق کا خون کر کے منعقد کی جارہی ہے-
ڈاکٹر یحیی نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ صدر محمود عباس بھی امریکہ اور اسرائیل کے دہارے میں بہہ رہے ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق پامال کرنے میں اسرائیل سے مل گئے ہیں- حماس راہنما نے کہاکہ مسلم ممالک کا اس کانفرنس میں شرکت کرنا باعث تشویش ہے- امت مسلمہ کو اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی خواہش ہے کہ وہ مسلم ممالک پر دباؤ ڈال کر اسرائیل کو بطور یہودی ریاست کے تسلیم کراتے ہوئے فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کردیں-