شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے دو مجاہد بھی شہید ہوگئے-
قابض فوج نے حملے کے دوران بیت حانون میں کئی منازل بھی زمین بوس کردیں- جن کی وجہ سے مکانات کے مکین سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج بیت حانون میں مکانات مسماری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے- اسرائیلی گولہ باری سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے-
دوسری جانب غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے گیارہ فلسطینی گرفتار کرلیے گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے بتایا جاتا ہے-