شنبه 10/می/2025

مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھنے کا عزم

منگل 27-نومبر-2007

اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرنے کے لیے عسکری گروپوں نے عرب ممالک سے اسرائیل کے خلاف جہاد کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے- عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے عسکری بازو الناصر صلاح الدین بریگیڈ، فتح الیاسر تحریک کے عسکری بازو اعلی فوجی کمیشن اور احمد ابو الریش بریگیڈ نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حق کے حصول کا واحد راستہ مزاحمت ہے- مزاحمت عوامی فیصلہ ہے- مزاحمتی گروپوں نے فلسطینی عوام سے مختار نامہ حاصل کررکھا ہے- اسرائیلی غاصب جب تک ہماری زمین پر موجود ہے جہاد جاری رہے گا- فلسطین ایک وحدت ہے اس کی تقسیم ناقابل قبول ہے- فلسطینی اراضی اسلامی وقف ہیں-
بیان میں مشرق وسطی امن کانفرنس کو مسترد کیا گیا ہے اور قاھرہ معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک آزادئ فلسطین، پی ایل او کی قومی بنیادوں پر تشکیل نو ضروری ہے- فلسطین کے داخلی حالات کے کنٹرول کے لیے میثاق مکہ پر عمل کیا جانا بہت اہم ہے- معاہدوں کی پابندی کے عرب ممالک نگرانی کریں-
تینوں مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ بیان میں عرب ممالک سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی مہاجرین کے مسئلہ کا حل صرف اور صرف ان کی واپسی ہے کوئی اور حل قابل قبول نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی