اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے سات اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے- اس کارروائی میں حماس کا ایک کمانڈر بھی شہید ہوگیا- اسرائیلی حکام نے 7 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا ہے-
زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے- القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز ظہر کے وقت بیت حانون کی راہداری ’’ایریز‘‘ پر اسرائیلی پیادہ افواج پر حملہ کیا گیا- مجاہدین نے پہلے دھماکہ خیز مواد اور آر پی جی راکٹ فائر کیے- پھر قسام بریگیڈ کے توپ خانے پانچ ھاون راکٹ فائر کیے- بیان کے مطابق کارروائی ریکارڈ کی گئی ہے- اس کی ویڈیو ذرائع ابلاغ کو فراہم کی جائے گی-