فلسطین بھر میں امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز غزہ اور غرب اردن کے کئی شہروں میں شہریوں نے اناپولیس کانفرنس کے خلاف احتجاج جاری رکھا- غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے تحت منعقدہ ایک عوامی احتجاجی مظاہرے میں طلبہ، اساتذہ، میڈیکل شعبے سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی-
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ انہوں نے قوم سے اور اللہ سے یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ قبلہ اول، القدس اور فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے- انا پولیس کانفرنس میں قبلہ اول کو مسلمانوں سے چھیننے کی سازش ہو رہی ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر محمود عباس کو دستبردار کرایا جارہا ہے-
غرب اردن کے شہروں جنین اور رام اللہ میں بھی اناپولیس کانفرنس کے خلاف مظاہرے ہوئے- جنین میں بڑی تعداد میں شہریوں نے مظاہرے میں شرکت کی اور کانفرنس کے فیصلے مسترد کردیئے- رام اللہ میں ایک احتجاجی ریلی پر عباس ملیشیا نے حملہ کر کے ایک شخص کو شہید اور 30 کو زخمی کردیا-