آج منگل کومقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں طولکرم، بیت لحم اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی طرفسے کی گئی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیگئی۔
بیت لحم میںیہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کے نتیجے میں خلیل سالم خلاوی کی شہادت کے خلاف بہطور احتجاج کی گی۔ شہر بھرمیں سوگ کا اعلان کیا گیا جس کے بعد بازار، تعلیمی ادارےبند کردیے گئے اور سڑکوں پر ٹریفک محدود ہوگئی۔
بیت لحم میںہڑتال فلسیطنی دھڑوں کی رابطہ کمیٹی کیطرف سے جاری کردہ کال کی بنیاد پر کی گئی تھی اور اس میں صحت کے شعبے کے سوا شہرمیں زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا تھا۔
اسی تناظر میںقومی اور فورسز نے نور شمس کیمپ میں قابض اسرائیلیکی دہشت گردی میں شہید ہونے والے پانچ شہریوں کی شہادت کے بعد طولکرم اور دیگرشہروں میں آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کل شام قابض فوجنے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلیحملے میں پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کو شہید کر دیا تھا۔
دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت "حماس” نےشہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیلی دہشت گردیکے خلاف متحد ہوں اور دشمن کےخلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔