دوشنبه 12/می/2025

زخمی مزاحمت کاروں کو انسانی ڈہال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف

بدھ 28-نومبر-2007

اسرائیلی ٹی وی نے قابض افواج کی جانب سے مزاحمت کاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا ہے –
 اسرائیلی ٹی وی چینل نمبر10 کے رپورٹر الون بن ڈیوڈ نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے حالات کے حوالے سے رپورٹ نشر کی ہے- پہلی دفعہ ظاہر کیاگیاہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت سے تعلق رکھنے والے مجاہدین سرحدوں میں داخل ہونے اور درختوں کے جھنڈوالے اونچے علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں- حماس کے مزاحمت کاروں کی فوجی مہارت اور اسرائیلی افواج سے جھڑپوں کی کارروائی کے مناظر ریکارڈ کئے گئے ہیں- جھڑپوں کی ریکارڈنگ پائلٹ کے بغیر جاسوسی طیارے کے ذریعے کی گئی ہے جو اس وقت علاقے کی نگرانی میں مصروف تھا-
رپورٹ کے مطابق جب اسرائیلی افواج کو دو مزاحمت کاروں کے متنازعہ باڑ کے قریب پہنچنے کا انکشاف ہوا اسرائیلی فوج کی غولانی بریگیڈ نے ان مزاحمت کاروں کو قتل کرنے یا گرفتارکرنے کے لئے پیش قدمی کی- فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا –
 اسرائیلی افواج نے درختوں کے جھنڈمیں اس جگہ ائرنگ کی جہاں پر مجاہدین کی موجودگی کا شک تھا- ایک مزاحمت کار اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا-
اسرائیلی فوجی کمانڈر زخمی مزاحمت کار کو گرفتار کرنے کے لئے آگے بڑھا تو دوسرے مجاہدنے فائرنگ کردی- ایمبولینسیں ختم ہونے کے بعد مزاحمت کار نے دھواں پھیلانے والا بم فائرکیا – لیکن وہ پھٹ نہ سکا جس کے باعث اس کی جگہ کا اسرائیلی فواج کو علم ہوگیا- اسرائیلی فوجی کمانڈر زخمی مزاحمت کار کو ڈھال بناتے ہوئے آگے بڑھا- بم پھٹنے سے مزاحمت کار شہید ہوگیا جبکہ اسرائیلی کمانڈر کو معمولی زخم آئے-

مختصر لنک:

کاپی