فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے رام اللہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں پر حملہ کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا- تفصیلات کے مطابق رام اللہ میں حزب التحریر کے ایک عوامی مظاہرے کے دوران مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر عباس ملیشیا نے لاٹھی چارج کیا، ان کے کیمرے توڑ دیئے اور کئی صحافیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا-
تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کا نمائندہ بھی شامل ہے- تشدد کی وجہ سے الجزیرہ کے نمائندہ وائل شیحضی کا بازو توڑ دیا- واقعے میں کئی صحافی شدید زخمی ہوئے- عباس ملیشیا نے رام اللہ کے قریب ایک دوسرے مظاہرے میں فرانسیسی خبر رساں ادارے کے کیمرہ مین کو زدوکوب کے بعد گرفتار کرلیا-