مصر کی پارلیمنٹ میں اخوان المسلمون کے رکن فرید اسماعیل نے مصری شہریوں کے اسرائیلی خواتین سے شادی کرنے اور اسرائیلی قومیت حاصل کرنے کے رجحان سے متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی قومیت حاصل کرنے کا رجحان مصر کی قومی سلامتی کے لئے خطرناک ہے-
فرید اسماعیل نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو خط لکھا ہے کہ اسرائیل اور مصر کی حکومت کے درمیان معاہدے اور تمام معاملات میں تعاون کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں – اسرائیلی قومیت حاصل کرنے والے مصریوں کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار تک پہنچ چکی ہے –